پی ٹی آئی کے مزید 2 زیرِ حراست ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیے گئے

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید دو زیرِ حراست ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کر سکیں گے۔

24 نیوز ایچ ڈی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے، جس کے بعد میاں غوث اور جمال احسن اقبال کو سخت سکیورٹی میں پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ارکان کے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کو بھی پارلیمنٹ لاجز منتقل کیا گیا تھا۔

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے