افغانستان میں نیٹو کے صرف 5 ممالک نے فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا، امریکی وزیرِ جنگ

کابل (پاک ٹوڈے): امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے تقریباً 50 رکن ممالک میں سے صرف 5 ممالک نے فوجی کارروائیوں میں حصہ لیا، جبکہ ان میں سے بھی صرف ایک یا دو ممالک نے جنگی کارروائیوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ریاست ٹینیسی کی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی فوجی اتحاد میں شامل ہونے کا مطلب صرف اپنا قومی پرچم لہرانا نہیں، بلکہ رکن ممالک کے پاس مضبوط فوج، جدید فوجی سازوسامان اور آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت بھی ہونی چاہیے۔

امریکی وزیرِ جنگ کے مطابق کابل میں نیٹو کے دفتر میں افغانستان میں بین الاقوامی سکیورٹی معاون فورس (ایساف) کے مشن میں شریک تقریباً 50 ممالک کے پرچم موجود تھے، تاہم ان کے بقول عملی فوجی کارروائیوں میں صرف پانچ ممالک نے نمایاں حصہ لیا۔

 

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے