پی ٹی آئی لانگ مارچ کے گرفتار کارکنان کو عدالت نے مقدمات سے ڈسچارج کر دیا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران گرفتار تمام کارکنان کو متعلقہ مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔

اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے کارکنان کی شناخت پریڈ کے لیے مزید مہلت دینے کی درخواست کی۔

کارکنان کے وکلا سردار مصروف، مرتضیٰ طوری اور زاہد بشیر ڈار نے مؤقف اختیار کیا کہ گرفتار افراد کو 40 روز سے زائد گزر چکے ہیں، جبکہ پولیس ہر سماعت پر التوا کی درخواست کر رہی ہے اور کارکنان کو عدالت میں پیش بھی نہیں کیا جا رہا۔

وکلا نے کارکنان کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے اور سابقہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

عدالت نے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق کارکنان کو تھانہ شالیمار اور تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات کے سلسلے میں شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا۔

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے