نجران (پاک ٹوڈے): سعودی عرب کے علاقے نجران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے۔
سعودی اتحادی فورسز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا اور عملے کے دونوں ارکان جان سے گئے۔
دوسری جانب سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور مشرقی صوبے میں متعدد ڈرونز کو تباہ کیا گیا ہے، جبکہ حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔
بیان کے مطابق ریاض میں دو جبکہ مشرقی صوبے میں ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا۔