اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اب براہِ راست کسی قسم کے مذاکرات نہیں کرے گی، آئندہ کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس میں کیا جائے گا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کا جواب بھرپور مزاحمت کی صورت میں دیا جائے گا اور حکمرانوں کو اپنے اقدامات کے نتائج خود بھگتنا ہوں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے معاملے پر بھی ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کی جماعت ہر فورم پر ان اقدامات کا مقابلہ کرے گی۔
اسد قیصر کے بیان کے مطابق، اپوزیشن اتحاد اور آل پارٹیز کانفرنس آئندہ حکمت عملی کے تعین میں اہم کردار ادا کریں گے۔