خیبرپختونخوا کی مشاورتی کونسل میں ایک ایسا شخص بھی شامل جنہیں فوت ہوئے 3 سال گزر چکے

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے ایمرجنسی سے متاثرہ اضلاع کے لیے قائم مشاورتی کونسل میں ایک ایسے شخص کو بھی شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو جون 2023 میں قتل ہو چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان سے ملک حاجی شیر محمد خان کو کونسل کا حصہ بنایا گیا ہے، تاہم ملک شیر محمد وزیر کو جون 2023 میں عسکریت پسندوں نے قتل کر دیا تھا۔

اس معاملے پر کونسل میں نام کی شمولیت اور متعلقہ حکام کی جانب سے وضاحت سامنے آنا باقی ہے۔

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے