جھنگ (پاک ٹوڈے): تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران طیارہ حادثے میں معروف پائلٹ قاضی ظفر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ جھنگ میں رحمت آباد کے قریب پیش آیا، جہاں پیراگلائیڈنگ کے دوران مائیکرو جیٹ طیارے میں فضا میں بلند ہوتے ہی آگ لگ گئی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ قاضی ظفر جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، جسے طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کارروائی کی گئی۔
قاضی ظفر کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے خاندان کا ایک اور پائلٹ بھی ماضی میں بلوچستان میں طیارہ حادثے کے دوران جاں بحق ہو چکا ہے۔
تھل ڈیزرٹ ریلی کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد واقعے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔