پی ٹی آئی قیادت کی لانگ مارچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز، محمود اچکزئی کا انکار

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کو 27 ستمبر کا لانگ مارچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز دے دی، تاہم اچکزئی نے مارچ مؤخر کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے محمود خان اچکزئی سے رابطہ کرکے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سامنے آنے والی لانگ مارچ مؤخر کرنے کی تجویز سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 27 ستمبر سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں اور مارچ مؤخر نہیں ہوگا۔

محمود خان اچکزئی کے مطابق 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں میں تحریک شروع ہوگی، جو مرحلہ وار اسلام آباد کی جانب بڑھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ مؤخر کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت اور محمود خان اچکزئی کے درمیان اختلاف برقرار ہے، جبکہ انہیں قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دوسری جانب لانگ مارچ کی نئی تاریخ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورت بھی جاری ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی دھرنوں سے بھاگ گئی، ہمت ہے تو لانگ مارچ کرے، عطا تارڑ

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنجاب نے وفاق کو 19 ہزار کے بجائے ساڑھے 12 ہزار اہلکار دینے کی منظوری دے دی

دالبندین میں مارے گئے بی ایل اے رکن کا گھر بھی مسمار کر دیا گیا۔