پی ٹی آئی قافلہ چارسدہ پہنچ گیا، فاروق اعظم چوک پر سہیل آفریدی کے کنٹینر کا پڑاؤ

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کنٹینر چارسدہ کے فاروق اعظم چوک پہنچ گیا، جہاں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فاروق اعظم چوک پر پی ٹی آئی قافلے کا استقبال کیا گیا، جبکہ کارکنوں کی جانب سے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں کچھ دیر قیام کے بعد قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ اس دوران سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

Related posts

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

لنڈی کوتل کے کراٹے کھلاڑیوں کا قومی چیمپئن شپ میں اعزاز، تین پوزیشنیں حاصل کرلیں

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 120 افراد لاپتہ، 35 کا تعلق باجوڑ سے ہے