2
پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کنٹینر چارسدہ کے فاروق اعظم چوک پہنچ گیا، جہاں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فاروق اعظم چوک پر پی ٹی آئی قافلے کا استقبال کیا گیا، جبکہ کارکنوں کی جانب سے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں کچھ دیر قیام کے بعد قافلہ اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔ اس دوران سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
