جہلم (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش نظر وسطی پنجاب میں دریائے چناب اور دریائے جہلم کے جی ٹی روڈ پر واقع پلوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر ریت اور مٹی کی بوریاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
ضلع جہلم میں دریائے جہلم پل، منگلا پل، سوہاوہ سمیت تقریباً 10 مقامات پر بھی کنٹینرز رکھ کر راستے بند کر دیے گئے ہیں۔
جہلم پولیس کے ترجمان کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دریائے جہلم پر واقع پلوں پر رینجرز بھی تعینات کی جائیں گی۔
دریائے چناب کے پل کے دونوں اطراف بھی کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کیے گئے ہیں جبکہ ریت کی بوریاں بھی رکھی گئی ہیں۔
گجرات اور جہلم کی ضلعی انتظامیہ کے افسران کے مطابق دونوں دریاؤں کے پلوں کے اطراف خندقیں کھودنے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔