پی ٹی آئی احتجاج، آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی تیاری مکمل ہے، آئی جی پنجاب

لاہور (پاک ٹوڈے): آئی جی پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور پولیس فورس کو اس حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو شہریوں کی جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچانے یا شاہراہیں بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

پشاور میں شدت پسندوں کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام، ایک شدت پسند اور ایک پولیس کانسٹیبل مارے گئے

کسانوں کا کل کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنا غیر قانونی قرار، فوری بحالی کا حکم، بلوچستان ہائیکورٹ