پی ٹی آئی احتجاج، اٹک پل مکمل بند، خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز

پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اٹک پل کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے، جس کے باعث پل پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں اٹک پل پر کنٹینرز کے ذریعے راستہ بند کیا گیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا سے اسلام آباد جانے والے دیگر راستوں پر بھی کنٹینرز اور مختلف رکاوٹیں لگائی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد پی ٹی آئی کے ممکنہ قافلوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

پشاور میں شدت پسندوں کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام، ایک شدت پسند اور ایک پولیس کانسٹیبل مارے گئے

کسانوں کا کل کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈز بلاک کرنا غیر قانونی قرار، فوری بحالی کا حکم، بلوچستان ہائیکورٹ