پشاور (پاک ٹوڈے): پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ پارٹی صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کے حق میں نہیں، تاہم اگر ایسا اقدام کیا گیا تو پیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر ہاؤس کے محاصرے کی باتیں کی جا رہی ہیں، جس کے تناظر میں پیپلز پارٹی اپنا مؤقف واضح کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی قوتوں کو کشیدگی کم کرنے اور صوبے میں سیاسی و انتظامی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
محمد علی شاہ باچا کے مطابق پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گی۔
