اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا۔