پڑوسی ممالک پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، یہ ناقابل برداشت ہے؛ بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بعض پڑوسی ممالک پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کر رہے ہیں جو کہ باعث تشویش اور ناقابل برداشت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تاہم خیبرپختونخوا حکومت کو صوبے میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہو رہی ہے، صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات میں وفاق کے ساتھ تعاون کرے۔

Related posts

لاڑکانہ میں فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق

بولان میں پکنک کے بعد واپسی پر نوجوانوں پر فائرنگ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی پھیلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا، خواجہ آصف