پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13 شدت پسند گرفتار

لاہور (پاک ٹوڈے): محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں رواں ہفتے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 13 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں پاکپتن سے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے وابستہ شدت پسند واجد بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت عثمان، نعیم، عبد المنان، واجد، اسامہ، عثمان، حسن اور بابر کے ناموں سے بتائی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 آئی ای ڈی بم، 12 ڈیٹونیٹرز اور 35 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف 13 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں رواں ہفتے 1,595 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 55,416 افراد کو چیک کیا گیا اور 52 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

Related posts

2 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر بھارتی ناظم الامور دفتر خارجہ طلب، شدید احتجاج

جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ، تنخواہوں کیلئے بھی رقم نہ ہونے کا انکشاف

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کا دوسرا دور شروع، اراکین پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے