16
لاہور (پاک ٹوڈے): پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں خواتین کی نظر بندی میں توسیع مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت کی گئی ہے۔ انہیں کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند رکھا گیا ہے۔
