8
بنوں (پاک ٹوڈے): ٹاؤن شپ کے علاقے دبک سید خیل میں ملک سبیل خان کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں ان کے بیٹے ملک اینار جان سے گئے، جبکہ ملک سبیل خان سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
