12
اسلام آباد (پاک ٹوڈے): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں مالیاتی فراڈ کے 2 لاکھ 27 ہزار سے زائد کیسز اور شکایات سامنے آ چکی ہیں، جن کے نتیجے میں عوام کو 8 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق مجموعی نقصان میں سے صرف 2 ارب 80 کروڑ روپے کی ریکوری ہو سکی ہے، جبکہ باقی رقم تاحال واپس نہیں لائی جا سکی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالیاتی فراڈ کے واقعات سے شہریوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے تحقیقات کو مزید مؤثر بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
