پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور ہائیکورٹ نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما کامران بنگش کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔
کامران بنگش کے وکلا بیرسٹر ظفر اور انعام یوسفزئی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل کو گرفتاری کا خدشہ ہے، اسی بنا پر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کامران بنگش کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔