پشاور (پاک ٹوڈے): صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے یکہ توت میں گلدرہ روڈ پر رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رکشے کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔