فیصل کریم کنڈی کی ولی باغ آمد، ایمل ولی خان سے ملاقات

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ولی باغ کا مختصر دورہ کیا، جہاں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقی و خوشحالی سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، صوبائی جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسفزئی، سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صوبے میں پائیدار امن کے قیام، ترقیاتی امور، صوبے کے حقوق کے حصول اور سیاسی جماعتوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے صوبے کی بہتری کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی کے لیے حکومت اور سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین حکومت کی رہنمائی کریں اور اس حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں، حکومت ان کی تجاویز کا خیرمقدم کرے گی۔

Related posts

نثار باز خان کا انکشاف: وزیرستان کاپر لیز میں 34.5 ارب روپے کی رائلٹی کے مقابلے میں صرف 16.9 کروڑ روپے ادا

سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرائم میں ملوث 5 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کی ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کی حتمی فہرست جاری