9
پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے کلاخیلو روڈ پر آدیزو کے مقام پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق واقعے کے بعد لاشیں سڑک پر پھینک دی گئیں۔
مقامی لوگوں نے واقعے کی تصدیق کی ہے، جبکہ جائے وقوعہ کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ تاہم پولیس یا کسی دوسرے سرکاری ادارے کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت، فائرنگ کے محرکات اور واقعے میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار ہے۔
