پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے مختلف علاقوں میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ہدایت پر موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق رنگ روڈ، حیات آباد، کوہاٹ روڈ، باڑہ اور درہ آدم خیل سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون کی وائس اور ڈیٹا سروس بند ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل سروس پی ٹی اے کی آئندہ ہدایت تک بحال نہیں کی جائے گی۔