پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے سلیمان خیل، گلبہار میں ایک ڈرون طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈرون کا ملبہ تحویل میں لے لیا۔