20
پشاور (پاک ٹوڈے): صوبائی دارالحکومت پشاور میں غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر اہم پولیس افسران کو فوری طور پر پولیس ہیڈکوارٹر طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کینٹ ایریا کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں ایف سی کے دستے بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی سمیت شہر کے متعدد اہم مقامات پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
صورتحال کے پیش نظر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اہم مقامات پر نگرانی اور سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔
