پشاور دیر کالونی اسکول سانحہ، جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے، جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) ایم ٹی آئی پشاور کے ترجمان کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق واقعے میں اب تک 28 افراد کے جاں بحق ہونے اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جانی نقصان کے حتمی اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔

Related posts

بونیر میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم، متعدد افراد جاں بحق، ایک زخمی

خیبر: باڑہ بازار کی کئی روز سے بندش، تاجروں اور عوام کو مشکلات

قبائلی اضلاع کے صحافیوں کی دو نئی تنظیمیں قائم، صفدر داوڑ اور ڈاکٹر حمیرا عنبرین سربراہ مقرر