پشاور: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

پشاور (پاک ٹوڈے) پشاور کے علاقے چوک یادگار میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل پشاور نے یہ کارروائی غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہونے کی اطلاع پر کی۔

کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم برآمد ہوئی۔ چھاپے کے دوران نقد رقم کے علاوہ ایک موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Related posts

خیبر میڈیکل کالج پشاور میں افغان میڈیکل طلبہ کے حق میں احتجاج

ضلع بنوں میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق، 8 ماہ کا بچہ متاثر

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں زیرِ علاج منشیات مقدمے کا اسیر انتقال کر گیا