کابل (پاک ٹوڈے): افغان حکومت کے ترجمان نے پاکستان کی سیاسی، سکیورٹی، سماجی اور معاشی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری مسائل پورے خطے پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔
ذبیح اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار افغانستان کو ٹھہرانا مسائل کا حل نہیں۔ ان کے مطابق بے بنیاد الزامات لگانا، مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنا اور مسائل حل کرنے کے بجائے تشہیری مہم پر توجہ دینا ناکام پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنے داخلی مسائل کے حل کے لیے تعمیری اقدامات کرے اور اپنے سیاست دانوں اور عوام کی آرا اور حقوق کا احترام کرے۔
