راولپنڈی (پاک ٹوڈے): سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم کی کامیابی میں عرفات منہاس نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے اور پھر 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 79 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عرفات منہاس نے 59، فہیم اشرف نے 39 اور سعد بیگ نے 35 رنز بنائے۔
303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹام بینٹن 57، بین ڈکٹ 45 اور جو روٹ 33 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سونی بیکر نے 3 اور گس اٹکنسن نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے اس سے قبل سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی تھی۔