لاہور (پاک ٹوڈے): پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اور انگلینڈ و سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے قومی سکواڈز کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کو سونپی گئی ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے ٹرائی سیریز میں قومی ٹیم کی کپتانی جاری رکھیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز اور محمد عمران رندھاوا شامل ہیں، جبکہ خواجہ نافع کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ون ڈے ٹرائی سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔