اسلام آباد (پاک ٹوڈے): چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے یا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کر رہی، جبکہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی بات چیت کے لیے سنجیدہ ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا انتظام کرے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے واضح کیا کہ لانگ مارچ منسوخ نہیں کیا جائے گا اور کارکنان کا قافلہ مقررہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھے گا۔
انہوں نے لانگ مارچ کے دوران کسی بھی ممکنہ فائرنگ کے حوالے سے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر گولی چلی تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔