افغانستان میں نیٹو کی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں، روس

ماسکو (پاک ٹوڈے): روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کی موجودگی کے لیے کسی بھی قسم کی اجازت یا انتظام روس کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔

مسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے افغانستان میں مغربی ممالک کی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود افغانستان کی معیشت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ روس مستقبل میں بھی افغان عوام کے لیے اپنی انسانی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Related posts

خیبر میں رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا، 7 سالہ بچہ متاثر

باجوڑ کے ماموند میں فائرنگ، چرواہا جاں بحق

لانگ مارچ جاری رہے گا، پی ٹی آئی حکومت یا اسمبلیاں تحلیل نہیں کرے گی، بیرسٹر گوہر