اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے، جس کے تحت پابندی اب 24 نومبر 2026 کو صبح 4 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔
پی اے اے حکام کے مطابق پابندی کا اطلاق صرف بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر حاصل کیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق اس پابندی میں بھارتی فوجی طیارے بھی شامل ہیں، جنہیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کے بعد بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی مقررہ مدت تک برقرار رہے گی۔