خضدار میں ماربل فیکٹری پر مسلح افراد کا حملہ، 18 مزدور اغوا

خضدار (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ماربل فیکٹری پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مزدور زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزدور کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آوروں اور اغوا کے محرکات سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

وزارتِ مواصلات میں دو سال کے دوران 222 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

پی ٹی آئی سے لوٹ مار کا حساب لیں گے، امیر مقام

بلاول بھٹو: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے ہو تو کے پی میں گورنر راج ختم ہو سکتا ہے