لاہور (پاک ٹوڈے): پاکستان میں جنوری 2027 میں شیڈول تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کا امکان ہے، جس میں زمبابوے کی شرکت متوقع نہیں رہی۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کی سیریز میں شرکت تجارتی وجوہات کے باعث ختم ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ دونوں فریق متبادل وقت میں سیریز کے انعقاد پر کام کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹرائی سیریز کی جگہ اب دو طرفہ سیریز کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان، آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان جنوری 2027 میں پاکستان میں تین ملکی ون ڈے سیریز شیڈول تھی، تاہم اب امکان ہے کہ اسے محدود کر کے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان دو طرفہ وائٹ بال سیریز تک کر دیا جائے گا۔