سوات میں طالب علم کی قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، 3 ملزمان گرفتار

پشاور (پاک ٹوڈے): سوشل میڈیا پر سکول کے طالب علم کی قابلِ اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر سیدو شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف ضیاء الرحمن کو ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔
پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد ساکنان آخون بابا، کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے جماعت نہم کے طالب علم کو پارٹی کے بہانے حجرے میں بلایا، جہاں اس کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی گئی، ویڈیو بنائی گئی اور کسی کو واقعے کے بارے میں بتانے کی صورت میں جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Related posts

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کردی

پشاور: لاہوری گیٹ میں پٹرول پمپ کی دکان میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی

سہیل آفریدی کی 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کے لیے مالی تعاون کی اپیل