کرم (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع وسطی کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی کے گوٹھ ‘گنداؤ خوارے’ میں ایک رہائشی مکان پر پاکستانی طیاروں کی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں متاثرہ خاندان کے متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور مقامی شہریوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی مقامی چیک پوسٹ کے سامنے رکھ کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
سیکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں، تاہم علاقے میں کشیدگی برقرار بتائی جاتی ہے۔