ٹانک: جندولہ اسپتال میں پولیس اہلکار پر فائرنگ، کانسٹیبل سراج قتل

ٹانک (پاک ٹوڈے): جندولہ اسپتال میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل سراج مارے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے جندولہ اسپتال میں تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق پولیس کانسٹیبل کی شناخت سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے علاقے میں نگرانی اور حفاظتی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی