شمالی وزیرستان کے عیدک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران 7 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران شدت پسندوں کا تعاقب کیا اور ان کے مبینہ ٹھکانے بھی تباہ کردیے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

صدر آصف علی زرداری نے کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے تحت ملک سے شدت پسندی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے فورسز کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی