کرم (پاک ٹوڈے): وسطی کرم کے علاقے چنارک میں پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے میں مزید 2 اسپیشل آپریشنز گروپ (SOG) اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی، جس کے بعد واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزید 2 اہلکاروں کی شناخت عبدالحمید اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں مارے جانے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں تاحال شدت پسندوں کے قبضے میں ہیں۔
واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔