22
وسطی کرم (پاک ٹوڈے): وسطی کرم کے علاقے منڈان سے نامعلوم مسلح افراد نے ملک باوال خان سمیت پانچ افراد کو اغوا کر لیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد پانچوں افراد کو اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اغوا کاروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔ علاقہ مکینوں اور قبائلی عمائدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اغوا شدگان کی فوری اور بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔
واقعے کی تحقیقات اور مغویوں کی بازیابی کے لیے متعلقہ حکام کی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
