واشنگٹن ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ طیارے ٹکرا گئے، بڑا حادثہ ٹل گیا

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی حکام کے مطابق دونوں طیارے رن وے پر اڑان بھرنے کے لیے قطار میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک طیارہ مقررہ ہولڈ لائن سے آگے بڑھ گیا اور اس کا پر ساتھ کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔

واقعہ رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ ٹکراؤ کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے۔

Related posts

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا، گھر کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد زخمی

یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کے دعوے، مال بردار جہاز بھی ہائی جیک

امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران کے پاس مزید سرپرائزز موجود ہیں، تہران کی واشنگٹن کو وارننگ