نیٹلی بیکر امریکا کی پاکستان میں نئی سفیر نامزد، نام سینیٹ کو بھجوا دیا گیا

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کردیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے ان کی نامزدگی منظوری کے لیے امریکی سینیٹ کو بھجوا دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نیٹلی بیکر کی بطور امریکی سفیر پاکستان میں تعیناتی سینیٹ کی توثیق سے مشروط ہے۔ منظوری ملنے کے بعد وہ باضابطہ طور پر سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ اس وقت وہ پاکستان میں امریکی ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نیٹلی بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں قائم امریکی سفارت خانے میں ناظم الامور کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ اس سے قبل وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن رہ چکی ہیں۔

تعلیمی اعتبار سے نیٹلی بیکر نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کیا۔ وہ امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017 کی گریجویٹ بھی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیگر سفارتی نامزدگیوں میں جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکا کا سفیر نامزد کیا ہے۔

Related posts

شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم