نیویارک (پاک ٹوڈے): امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق واقعہ بدھ کے روز پیش آیا، جس کے بعد درجنوں امدادی اہلکاروں کو ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔
رپورٹس کے مطابق امدادی ٹیموں نے ملبے سے دو افراد کو زندہ نکال لیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
حکام کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔