واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایرانی قیادت سے براہِ راست ملاقات کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس ایران کی قدامت پسند قیادت سے ملاقات کے لیے آمادگی ظاہر کر چکے ہیں تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی راہ نکالی جا سکے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں اور انہوں نے اس معاملے پر نائب صدر جے ڈی وینس کو اختیارات دے دیے ہیں۔