نوشہرہ میں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار بازیاب، گھروں کو واپس پہنچ گئے

نوشہرہ (پاک ٹوڈے): گزشتہ روز نوشہرہ میں اغوا ہونے والے پولیس اہلکار بازیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا، جنہیں کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ بازیاب ہونے والے اہلکار خیریت سے ہیں اور اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو نامعلوم مقام سے بازیاب کرایا گیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں اغوا کی کئی وارداتیں سامنے آئی ہیں، جن میں پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بھی شامل ہیں۔

Related posts

پنجاب میں سستے آٹے کے لیے 10 ارب روپے کی سبسڈی منظور، مریم نواز کا اہم حکم

بنوں: پولیس اور امن کمیٹی کی بڑی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر زین اللہ عرف سلار مارا گیا

لکی مروت: شیری خیل کے قریب مین گیس ٹرانسمیشن پائپ لائن دھماکے سے تباہ