نصیر آباد (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
ڈی ایس پی نصیر آباد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بابا کوٹ کی حدود میں پیش آیا، جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ زمینی تنازعہ بتائی جارہی ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔
