نائن الیون کیس میں 25 سال بعد بڑی پیش رفت، خالد شیخ محمد سمیت 4 ملزمان کے ٹرائل کی تاریخ مقرر

واشنگٹن (پاک ٹو ڈے): امریکی فوجی عدالت نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سمیت چار ملزمان کے خلاف باقاعدہ ٹرائل کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی 5 جون 2028 سے شروع ہوگی۔

خالد شیخ محمد، جنہیں 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا، طویل عرصے سے کیوبا میں قائم امریکی گوانتانامو بے جیل میں قید ہیں۔ 2001 کے حملوں کو تقریباً 25 سال مکمل ہونے کو ہیں، جن میں اغوا شدہ طیاروں کے ذریعے نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور پینٹاگون کو نشانہ بنایا گیا تھا اور 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گوانتانامو بے میں قید ملزمان کے خلاف یہ کیس تفتیش کے طریقہ کار، شواہد اور قانونی حقوق کی بحث کے باعث ربع 25 سال تک تاخیر کا شکار رہا۔

امریکی عدالت کی جانب سے 2028 کی تاریخ طے کیے جانے کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ کی قانونی درخواستوں اور دیگر چیلنجز کی وجہ سے اس شیڈول میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Related posts

امریکا میں ایک ہی قانونی نظام رہے گا، شرعی قوانین کی گنجائش نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد رکن عائشہ وہاب کا واشنگٹن پر افغان حکومت سے بات چیت پر زور

داعش خراسان کے 2 رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 18 ملین ڈالر کے انعام کا اعلان